راکھی نے تنوشری پر 25 پیسے ہتک عزت کا دعویٰ کر دیا

Last Updated On 02 November,2018 10:19 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے تنوشری دتہ پر 25 پیسے ہتک عزت کا دعویٰ کر دیا۔ راکھی کا کہنا ہے کہ وہ چاہتیں تو 50 کروڑ روپے کا دعویٰ کر سکتی تھیں، تنوشری کے والدین پر ترس آ گیا۔

رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے تنوشری دتہ کیخلاف 25 پیسے کا ہتک عزت کا دعویٰ کیا اور یہ دعویٰ انکی اوقات دیکھ کر کیا ہے، میں چاہتی تو 50 کروڑ روپے کا دعویٰ کر سکتی تھی لیکن ان کے والدین پر ترس آ گیا۔

راکھی ساونت نے کہا تنوشری دتہ کیساتھ جنگ اس وقت تک جاری رکھوں گی جب تک وہ مجھے عوام کے درمیان میں بدنام کرنا بند نہیں کریں گی جبکہ ان کا مجھ پر 10 کروڑ روپے کے ہرجانے کا دعویٰ صرف ایک جھوٹ ہے، اب تک انکی جانب سے کسی عدالت میں درخواست نہیں دی گئی۔

 

Advertisement