پرینکا چوپڑا، نک جونز کی شادی کے بعد پہلی تصاویر

Last Updated On 03 December,2018 07:41 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی دیسی گرل پرینکا چوپڑا اور امریکی سنگر نک جونس شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

نک اور پرینکا نے ہفتہ کو راجستھان کے جودھپور میں عیسائی رسم و رواج سے شادی کے بعد ہندو رسم و رواج سے بھی شادی کی۔ اس اسٹار جوڑے نے شادی کیلئے جودھپور میں امید بھون پیلس کا انتخاب کیا تھا۔

 میدبھون پیلس میں شادی ہونے کے بعد پرینکا چوپڑا اور نک جونس اب جودھپور سے نکل چکے ہیں ۔

خبروں کے مطابق شادی کے بعد اب دو ریسپشن ہوں گے۔

اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ہندو رسم ورواج کے مطابق شادی سے پہلے گزشتہ روز ’’سنگیت‘‘ کی تقریب کا انعقاد کیا۔ روایتی گانے بجانے کے بجائے کسی ایوارڈ کی تقریب کی طرح سجائے گئے اسٹیج پر دلہا دلہن اور کزن پری نیتی چوپڑا سمیت سمیت فیملی کے افراد نے بھی خوب جوہردکھائے۔

دلہا دلہن اسٹیج کے سامنے رکھی نشستوں پر بیٹھے خوب انجوائے کرتے رہے۔ پریانکا نے تقریب کی تصاویر اور ویڈیو اپنے انسٹا گرام پرایک خوبصورت پیغام کے ساتھ شیئر کیں جو خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کی تقریبات کا آغاز 30 نومبر کو ہوا اور جودھپور کے تاریخی امید بھون پیلس ہوٹل میں شادی کی سنگیت کی تقریب بھی منقد ہوئی۔

دونوں کی شادی کے لیے 29 نومبر کی شام سے مہمان جودھپور پہنچنا شروع ہوئے اور 30 نومبر کو امریکا سے بھی کئی مہمان جودھپور پہنچے۔

کتنا خرچہ ہو گا:
رپورٹ کے مطابق اسٹار جوڑی نے شادی کی تقریبات کیلئے 29 نومبر سے 3 دسمبر تک پورا پیلس بک کرا لیا ہے جس میں 64 لگژری کمرے اور سوئٹس شامل ہیں۔ ایک کمرے کا ایک رات کا کرایہ 47 ہزار روپے سے زائد اور لگڑری سوئٹس کا کرایہ 65 ہزار روپے سے زائد ہے جبکہ کچھ کمروں کا ایک رات کا کرایہ لاکھوں میں بھی ہے۔

ہوٹل کے 5 روز کے کرائے کی مجموعی رقم تقریبا 3 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے تاہم یہ صرف دولہا دلہن اور مہمانوں کے ہوٹل میں رہنے کاخرچہ ہے جبکہ شادی کی دیگر رسموں کے دوران ہونے والی سجاوٹ اور فنکشن وغیرہ پر بھی لاکھوں روپے خرچ کئے جائیں گے۔

 

کانز فلم فیسٹول کے میٹ گالا میں سال 2017 میں پہلی بار پریانکا سے ملاقات کرنے والے نک جونزعمر میں اپنی دلہنیا سے 10 سال چھوٹے ہیں، پریانکا کی عمر 35 اور نک کی 25 سال ہے۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے بعددہلی اورممبئی میں 2 استقبالیے دیے جائیں گے۔ مداحوں کو ان کی شادی کی دونوں تقاریب کی تصاویر کا بھی بے صبری سے انتظار ہے کیونکہ اس جوڑے نے شادی کی فوٹوگرافی کے رائٹس کروڑوں روپے میں ایک انٹرنیشنل میگزین کو فروخت کر رکھے ہیں اس لیے مہمانوں کو بھی موبائل فون ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہے۔