شادی کے بعد اجے دیوگن کے روپ میں رنویر سنگھ

Last Updated On 04 December,2018 10:03 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ فلم سمبا کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا جس میں رنویر سنگھ مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ اس فلم میں نئی اداکارہ سارہ علی خان بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

فلم سمبا کے ٹریلر کا آغاز کامیاب فلم ‘سنگھم’ کے مرکزی کردار اجے دیوگن سے ہوتا ہے جو فلم میں رنویر سنگھ کے کردار سمبا کو متعارف کراتے نظر آئے۔ 2 منٹ 54 سیکنڈ دورانیے کے اس ٹریلر میں دکھایا گیا کہ رنویر سنگھ پیسے کمانے کی خاطر پولیس میں بھرتی ہوتے ہیں، تاہم ان کی قریبی دوست کے ساتھ ہوئے ریپ اور اس کے قتل کے بعد وہ قاتلوں سے بدلہ لیتے نظر آتے ہیں۔

اس فلم میں سارہ علی خان اداکاری کرتی نظر آئیں گی، سمبا ان کے بالی وڈ انڈسٹری میں کیریئر کا آغاز اور ان کا بڑی سکرین پر مستقبل طے کرے گی۔