عالیہ اپنے والد مہیش بھٹ کیساتھ کام کرنے پر خوف کا شکار

Last Updated On 03 January,2019 10:07 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) نامور بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ وہ فلم ’’سڑک 2‘‘ میں اپنے والد کے ساتھ کام کرنے میں خوف محسوس کر رہی ہیں۔ سکرپٹ اور کہانی کے بہترین انتخاب کے باوجود عالیہ بھٹ اپنے والد مہیش بھٹ کے ساتھ کام کرنے سے خوفزدہ ہیں۔

حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے کہا کہ میں اپنے والد سے روزانہ ملتی ہوں لیکن اس کے باوجود میں فلم ’’سڑک 2‘‘ میں ان کے ساتھ کام کرنے شروع کرنے میں خوف محسوس کر رہی ہوں۔ عالیہ نے کہا کہ وہ موسیقی کے بارے میں زیادہ بات نہیں کر سکتیں اور اس سے دور رہتی ہیں جب کہ ان کے والد موسیقی اور دیگر کام کو لے کر بہت پر جوش ہیں اور یہی چیز انہیں ڈرا رہی ہے۔

رواں سال عالیہ بھٹ تین فلموں ’گلی بوائے‘، ’کلنک‘ اور’براہمسترا‘ میں جلوہ گر ہوں گی، اس کے ساتھ ہی وہ فلم ’سڑک 2‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، یہ فلم 2020 میں ریلیز کی جائے گی جس کی ہدایت ان کے والد مہیش بھٹ دے رہے ہیں۔

 

Advertisement