گیم آف تھرونز کے آخری سیزن کا ٹیزر جاری

Last Updated On 08 January,2019 09:39 am

لاس اینجلس: (دنیا نیوز) آرمی آف دی ڈیڈ کے ساتھ خونی جنگ کی تیاریاں، ڈینیریس ٹارگیرین ونٹرفیل پہنچ گئیں، تاریخ ساز ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز کے آخری سیزن کا ٹیزر جاری، دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر ونٹرفیل ٹرینڈ کرنے لگا۔

White Walkers نے برف کی دیوار گرا دی، Iron Throne کے اکثر دعویدار آرمی آف ڈیڈ سے لڑنے شمال کا رخ کر لیا۔ مشہور زمانہ ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز کے آخری سیزن کا ٹیزر جاری کر دیا گیا جس میں لیڈی سانسا، Daenerys Targaryen کو Winterfell میں خوش آمدید کہہ رہی ہیں۔

ٹیزر جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا اور دنیا بھر میں۔ ونٹرفیل ٹرینڈ کرنے لگا۔ گیم آف تھرونز کا آخری سیزن رواں سال اپریل میں آن ائیر ہوگا جس کا شائقین کو بے چینی سے انتظار ہے۔

Advertisement