تمباکو کا اشتہار، انوشکا تنقید کی زد میں

Last Updated On 18 January,2019 09:23 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) نامور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کو تمباکو کے اشتہار میں کام کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انوشکا شرما نے دو روز قبل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ تمباکو کے اشتہار میں کام کرتی نظر آرہی ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ‘‘انوشکا اپنے شوہر ویرات کوہلی سے کچھ سیکھ لو کیونکہ وہ کسی بھی ایسے برانڈ کے اشتہار میں کام کرنے سے صاف انکار کر چکے ہیں جو صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ انوشکا کو اس اشتہار میں کام کرتے دیکھ کر شدید صدمہ ہوا۔ کینسر سوسائٹی نامی سوشل میڈیا اکاونٹ کی جانب سے لکھا گیا کہ انوشکا کو مزید انسانوں کو قتل کرنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔