پاکستانی نژاد اداکار کمیل نانجیانی ہالی وڈ فلم میں کاسٹ

Last Updated On 01 March,2019 10:49 am

لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد ہونیوالے پاکستانی نژاد امریکی کامیڈین کمیل نانجیانی جلد ہالی وڈ کی ایکشن کامیڈی جاسوسی فلم میں جلوے دکھاتے نظر آئیں گے۔

کمیل نانجیانی کراچی میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی، کراچی گرامر سکول سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ 18 برس کی عمر میں امریکہ منتقل ہوئے جہاں انہوں نے کمپیوٹر سائنس اور فلاسفی کی تعلیم حاصل کی اور اب امریکہ کے معروف کامیڈین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔

کمیل نانجیانی اب تک متعدد امریکی فلموں، ٹی وی سیریلز، ویڈیو گیمز اور ویب سائٹ سیریز میں کام کر چکے ہیں، انہیں سب سے زیادہ شہرت ایچ بی او ٹی وی کے کامیڈی ڈرامہ سیریل سے ملی۔

 

Advertisement