اداکارہ ماہ نور رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

Last Updated On 25 March,2019 12:30 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ ماہ نور ایک تاجر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔ نکاح سادگی سے ہوا، اگلے ماہ شادی کی تقریب دھوم دھام سے ہو گی۔

اداکارہ ماہ نور نے افتخار بھٹی نامی تاجر سے شادی کر لی۔ ان کے نکاح کی رسم گزشتہ شب سادگی سے اداکی گئی جس میں صرف دلہن اور دلہا کے عزیز واقارب نے شرکت کی۔

بتایا گیا ہے کہ دلہا کا تعلق اوکاڑہ سے ہے اور یہ ارینج میرج ہے۔ ماہ نور کی والدہ نے بتایا ہے کہ اگلے ماہ شادی کی باقاعدہ تقریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں شوبز سے وابستہ افراد اور میڈیا نمائندگان کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

ماہ نور کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں، مجھے میری پسند کے مطابق جیون ساتھی ملا، شادی کی تقریب دھوم دھام سے ہوگی۔