چین کی اداکارہ فن بنگ ایک سال بعد منظر عام پر آ گئیں

Last Updated On 26 April,2019 04:28 pm

بیجنگ: (ویب ڈیسک) جولائی 2018ء میں لاپتہ ہونے کے تین ماہ بعد مختصر وقت کے لیے دکھائی دینے والی اداکارہ 37 سالہ فین بنگ بنگ ایک سال کے بعد منظر عام پر آ گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فین بنگ بنگ کو اکتوبر 2018ء میں مختصر وقت کے لیے بیجنگ کے ایئرپورٹ پر دیکھا گیا تھا اور چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں کہ جلد منظر عام پر آئیں گی تاہم پھر بھی اداکارہ سرعام کبھی نہیں آئیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں مختصر وقت کے لیے دیکھی جانے والی فین بنگ بنگ پر چینی حکومت نے ٹیکس چوری کے کیس میں جرمانہ عائد کیا تھا۔
شوبز کی مشہور ویب سائٹ ’ورائٹی‘ کے مطابق 37 سالہ فین بنگ بنگ پر چینی حکومت نے اکتوبر 2018ء میں کم سے کم 12 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا جرمانہ اور ٹیکس عائد کیا تھا۔
ویب سائٹ کے مطابق فین بنگ بنگ حکومت کی جانب سے ٹیکس چوری کے مقدمات بنائے جانے کے بعد ہی لاپتہ ہوگئی تھیں۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ وہ ازخود غائب ہوگئی تھیں یا انہیں حکومت نے لاپتہ کردیا تھا۔
 

Advertisement