ریما اور میرا کی کئی سالوں کی لڑائی ختم، باقاعدہ صلح

Last Updated On 10 June,2019 10:24 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) ریما خان اور میرا کے درمیان کئی سالوں کی لڑائی ختم ہوگئی اور دونوں نے باقاعدہ صلح کر لی۔

ذرائع کے مطابق شوبز کی اہم شخصیات نے ریما خان اور میرا کے درمیان باقاعدہ صلح کروائی جس کے بعد میرا نے فلم سٹار ریما خان کی میزبانی میں ہونیوالے شو میں شرکت بھی کی اور دونوں نے ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی نہ کرنے کا وعدہ بھی کرلیا ہے۔