دپیکا کا رنویر پر بلے سے ’’تشدد‘‘

Last Updated On 14 June,2019 09:20 am

مبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی اہلیہ دپیکا پڈوکون کے ہاتھوں بلے سے مار کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دپیکا کے ہاتھوں مار کھا رہے ہیں دراصل یہ حقیقی مار نہیں بلکہ مذاق کے طور پر بنایا ایک ویڈیو کلپ ہے جسے انہوں نے اپنی نئی آنیوالی کرکٹ کی کہانی پر مبنی فلم ’’83‘‘ میں شامل ہونے کے موقع پر بنایا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ رنویر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ یہ میری حقیقی اور فلمی زندگی کی کہانی ہے۔