بالی وڈ اداکار ہریتک کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

Last Updated On 05 July,2019 11:19 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) نامور بالی وڈ اداکار ہریتک روشن کیخلاف دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ان کے خلاف الزام ہے کہ جس فٹنس سنٹر کے وہ برانڈ ایمبیسڈر ہیں وہاں کوئی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے علاقے ککت پالی کے رہائشی ششی کانت نامی شخص نے ہرتیک روشن کے خلاف دھوکہ دہی کی شکایت درج کرائی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہریتک ایک فٹنس سنٹر کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں جہاں بھاری فیس کے باوجود کوئی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی ہریتک روشن کے خلاف رقم ادا نہ کرنے پر دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔