سلمان خان نئی فلم ’’دبنگ تھری‘‘ کیلئے 7 کلو وزن کم کرینگے

Last Updated On 05 July,2019 11:50 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ کے سلطان سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’دبنگ 3‘‘ میں نوجوان نظرآنے کیلئے کڑی محنت شروع کر دی ہے، وہ اپنا وزن 7 کلو تک کم کرینگے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم ’’دبنگ 3‘‘ کی کہانی پچھلی دونوں فلموں سے مختلف ہے جس میں کہانی کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک حصے میں سلمان خان مشہور چلبل پانڈے کے کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کے دوسرے حصے میں چلبل پانڈے کا ماضی دکھایا جائے گا جب چلبل پانڈے پولیس والا نہیں تھا اور رابن ہڈ بن کر لوگوں کی مدد کیا کرتا تھا۔

سلمان خان رابن ہڈ والے کردار میں نوجوان نظر آئیں گے جس کے لئے انھوں نے اپنا وزن کم کرنا شروع کر دیا ہے، ان کے ٹرینر ان کو مختلف ورزشیں کروا رہے ہیں تا کہ فلم کی شوٹنگ سے پہلے وہ کریکٹر میں پورے ڈھلے نظر آئیں۔