کالا ہرن کیس، بھارتی عدالت کی سلمان خان کو ضمانت منسوخی کی وارننگ

Last Updated On 05 July,2019 11:46 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) کالا ہرن شکار کیس میں سزا کیخلاف اپیل پر جودھ پور کی عدالت نے سلمان خان کو بڑا جھٹکا دے دیا، عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر اگر سلمان خان پیش نہیں ہوئے تو ان کی ضمانت منسوخ کر دی جائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کو گزشتہ روز عدالت میں پیش ہونا تھا لیکن ان کے وکیل ہستی مل سارسوت نے حاضری معافی کی درخواست پیش کر دی جس پر عدالت نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

عدالت نے وکیل کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ سلمان کیوں پیش نہیں ہوئے، اگلی پیشی پر سلمان کو پیش کریں ورنہ ضمانت منسوخ کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ سلمان خان پر یہ مقدمہ اس وقت دائر کیا گیا تھا جب وہ 2005ء میں اپنی فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کی شوٹنگ کے سلسلے میں جودھ پور میں تھے۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں ںے اپنے سٹاف کے ساتھ مل کر نایاب نسل کے چنکارہ ہرن کا شکار کیا تھا۔