میری اور بہن امریتا کی سوچ مشترک ہے: ملائیکا اروڑا

Last Updated On 01 August,2019 07:13 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور اداکاراؤں ملائیکا اروڑا اور امریتا اروڑا نے خوبصورت ویڈیو شیئرز کر کے سب کو حیران کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی ’’منی‘‘ملائیکا اروڑا اور ان کی بہن امریتا اروڑا فراغت کے لمحات میں ایک دوسرے کے ساتھ قیمتی وقت گزار رہی ہیں، ملائیکا کی طرف سے اپنی بہن امریتا کے ساتھ چند تصاویر شیئرز کی ہیں جس میں بالی ووڈ کی ’’منی‘‘ نے لکھا ہے کہ ’’جڑواں لگ رہی بہن کیساتھ‘‘۔

ارباز خان کی سابق اہلیہ کا کہنا تھا کہ ہم دونوں بہنیں ایک جیسا سوچتی ہیں، اس چیز سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ ہم دونوں بہنوں کو بہت سی چیزیں مشترکہ طور پر پسند ہیں۔ انسٹا گرام پر تصویر بھی شیئر کی ہے جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں لوگ پسند کر چکے ہیں۔

 

دونوں کی طرف سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملائیکا اروڑا اور ان کی بہن امریتا اروڑا نے ایک جیسی رنگ کی پینٹس پہنی ہیں۔

بڑی بہن نے سفید رنگ کی شرٹ جبکہ چھوٹی بہن نے بھی سفید رنگ کی شرٹس پہنی ہوئی ہے۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی وائرل ہو گئی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے ویڈیو کو دیکھنے کے بعد دونوں بہنیں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔