ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد مسلمانوں کیخلاف معتصبانہ پالیسیاں سامنے آ رہی ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کی طرف سے آرٹیکل 35اے اور 371 پر رد عمل دینے پر بھارتیوں نے ان پر تنقید کے نشتر چلا دیئے اور کہا کہ اداکارہ پاکستان چلی جائیں۔
سوشل میڈیا پر کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے پر بالی ووڈ اداکاراؤں کی طرف سے رد عمل سامنے آ رہے ہیں، دیا مرزا، زارا وسیم اور دیگر فنکاروں کی طرح اداکارہ ہما قریشی اور ثاقب سلیم نے خاموشی توڑ دی۔ دونوں نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، سیاسی قیادت کو نظر بند اور بھاری مقدار میں فوج تعینات کیے جانے پر خدشات کا اظہار کیا۔
اداکارہ ہما قریشی نے ٹویٹ میں لکھا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا سنگین مسئلہ ہے اور اس معاملے پر رائے دینے والے افراد کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے کسی کو کچھ سوچے سمجھے بغیر دوسرے کی سکیورٹی کے لیے مسائل پیدا نہیں کرنے چاہئیں۔
اداکارہ نے مسئلے پر بے جا بات کرنے والے افراد سے درخواست کی کہ وہاں پر لوگوں کے ساتھ ہونے والے ظلم سے باخبر رہیں، اس لیے بات کرنے سے قبل سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔
ہما قریشی کی جانب سے ٹویٹ کیے جانے کے بعد بھارتی اپنی معتصبانہ پالیسیوں پر اتر آئے اور اداکارہ پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ہما پر پاکستان سے کمیشن لینے کا الزام لگا دیا۔
Every1 with opinions on #Kashmir.I humbly say this-you have no idea of the life,bloodshed & loss of Kashmiris(Pandits&Muslims)
— Huma Qureshi (@humasqureshi) August 7, 2019
Pls refrain from irresponsible commentary.There are people - women,children,old&sick people.Put urself in their shoes at this very moment & be sensitive
اداکارہ کی طرف سے پیش کی گئی تجویز پر بہت سے لوگ ان پر تنقید کر رہے ہیں تاہم کچھ لوگ ان کی تجویز حمایت کر رہے ہیں۔ تنقید کرنے والوں کو حامی کہہ رہے ہیں کہ اداکارہ کو نہیں بلکہ آپ کو پاکستان چلے جانا چاہئیں۔
ہما قریشی کے بھائی اداکار ثاقب سلیم کو بھی کشمیر معاملے پر بات کرنے پر لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں بھی اپنی بہن کی طرح پاکستان چلے جانے کا مشورہ دیا۔
ثاقب سلیم نے پاکستان جانے کا مشورہ دینے والے افراد کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بھارتی ہونے پر فخر ہے اور کسی کو ان کے بارے میں فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں، وہ جہاں بھی ہیں، ٹھیک ہیں۔
ایک اور ٹوئیٹ میں ثاقب سلیم نے ایک شخص کو جواب دیا کہ کشمیر میں کچھ بھی نہیں ہوا ہے، بس وہاں کرفیو نافذ ہے، سیاسی قائدین کو نظر بند کیا گیا، لوگ ایک دوسرے سے رابطہ نہیں کر پا رہے، وہاں زندگی مفلوج ہے، مگر آپ پریشان نہ ہوں، مقبوضہ کشمیر میں کچھ بھی نہیں ہوا۔
I am a proud Indian who loves his country . But if I feel like somethings amiss I will ask questions.If you got a problem with that then I am afraid its your problem to take care of .Some of you are hell bent on sending me to Pakistan .Pls don t worry abt me I am fine where i am.
— Saqib Saleem (@Saqibsaleem) August 7, 2019
یاد رہے کہ ہما قریشی اور ثاقب سلیم کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے اور اب بھی ان کے خاندان کے کئی افراد وادی میں مقیم پذیر ہیں اور گزشتہ کئی دن سے دونوں اداکاروں کا اپنے اہل خانہ سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔