'پاکستان پر مہم جوئی کا جواب 27 فروری سے زیادہ سخت ہوگا'

Last Updated On 09 August,2019 02:50 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر کوئی مہم جوئی کی تو پاکستان کا جواب 27 فروری سے بھی زیادہ سخت ہو گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان پر مہم جوئی کا جواب 27 فروری سے زیادہ سخت ہوگا، انڈیا لائن آف کنٹرول پر کاروائی کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال اور جاری مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی جنرل نے الزام لگایا کہ پاکستانی فوج لائن آف کنٹرول سے دراندازی کر ا رہی ہے، بھارتی جنرل کا بیان بیان ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہے جس سے بھارت کا ایک اورجھوٹ بے نقاب ہوگیا ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر میڈیا میں مکمل بلیک آؤٹ ہے جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں ایسا نہیں ہے، اقوام متحدہ کا فوجی مبصر مشن آزاد کشمیر میں کہیں بھی جاسکتا ہے، کیا بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں ایسا ممکن ہے؟۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ہزاروں انڈین فوجی دہایوں میں بہادر کشمیریوں کی جائز جدوجہد کو دبا نہیں سکے، مقبوضہ کشمیر میں حالیہ اضافی فوج بھی ناکام ہو گی۔
 

Advertisement