'قومی ادارے کے سربراہ سے متعلق حاصل بزنجو کا بیان بے بنیاد ہے'

Last Updated On 02 August,2019 09:00 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے میر حاصل بزنجو کی جانب سے قومی ادارے کے سربراہ کے خلاف بیان کو بے بنیاد اور افسوس ناک قرار دے دیا۔

سینیٹر میر حاصل بزنجو کے ملک کے اہم ادارے کے سربراہ پر الزامات بے بنیاد ہیں، سیاسی مفادات کے لیے جمہوریت کو بدنام کرنا جمہوریت کی خدمت نہیں، ڈی جی آر ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے میر حاصل بزنجو کو کرارا جواب دے دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ سینیٹر میر حاصل بزنجو کا بیان انتہائی افسوس ناک اور بے بنیاد ہے، بیان ایک قومی ادارے کے سربراہ کو متنازعہ بنانے کے مترادف ہے۔ انھوں نے کہا کہ سیاسی مفادات کے لیے جمہوریت کو بدنام کرنا جمہوریت کی خدمت نہیں، ذاتی سیاسی مفادات کے لیے جمہوریت کو بے توقیر کرنا بھی افسوس ناک ہے۔

 

 

Advertisement