آرمی چیف سے سعودی وزیر اطلاعات ترکی بن عبداللہ کی ملاقات

Last Updated On 31 July,2019 11:19 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ترکی بن عبداللہ نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں سعودی عرب کے وزیر دفاع کے ملٹری ایڈوائزر بھی شریک تھے۔
 

Advertisement