کشمیریوں سے یکجہتی، پاکستانی فنکار بھارت کیساتھ کام نہ کرنیکا عزم کریں: یاسر حسین

Last Updated On 10 August,2019 07:13 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکار یاسرحسین کا کہنا ہے کہ خواہش ہے پاکستان کا ہر فنکار بولے کہ بھارت کے ساتھ کبھی کام نہیں کرینگے۔

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد دنیا بھر سے مودی سرکار پر تنقید کی جا رہی ہے، اداکار یاسرحسین نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انسٹا گرام پر پاکستانی فنکاروں سے اپیل کی کہ بھارت کے ساتھ کام نہ کرنے کا عزم کریں اور اس بات کو یقینی بھی بنائیں۔

یاسر حسین نے لکھا کہ چاہتا ہوں کہ پاکستان کا ہر آرٹسٹ بولے کے اب بھارت کے ساتھ کبھی کام نہیں کرینگے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ کشمیر سے پیار بھی اور بھارت بھی جانا ہے، اس کا مطلب شوگر بھی ہے اور کیک بھی کھانا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اب دیگر پاکستانی فنکار میرا موازنہ کریں گے مگر مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ میں ملک سے محبت کرتا اور کشمیر کے لیے روتا ہوں میں مانتا تھا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی مگر اب شاید ہوتی ہے جو بھارت نے بنا لی اور اب کو بنانی ہوگی۔