شوبز ستاروں کے قوم کو جشن آزادی کے پیغامات

Last Updated On 14 August,2019 05:02 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں موجود پاکستانی یوم آزادی کا دن انتہائی جوش خروش سے منایا جا رہا ہے جبکہ شوبز ستارے بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے۔ فلم، ٹی وی اور موسیقی سے وابستہ کئی ستاروں نے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے جشن آزادی کے پیغامات بھیجے اور اپنی تصاویر شیئر کیں۔کچھ سٹارز نے اپنے آزادی کے پیغامات کو نہایت مختصر رکھا۔

اداکارہ مروا حسین نے اپنے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے سفید رنگ شرٹس پہنی ہوئی ہے اور اس پر پاکستانی جھنڈا کا لوگو نظر آ رہا ہے۔

اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ جیوے پاکستان، قوم کو 72 واں یوم آزادی مبارک ہو، مجھے اپنے ملک سے پیار ہے۔

اداکار عمران اشرف نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر پاکستانی پرچم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی۔

اداکارہ عائشہ عمر نے بھی دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد ایک ویڈیو کے ذریعے دی جبکہ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ ایک دن وہ کشمیریوں کو بھی یوم آزادی کی مبارکباد کا پیغام دیں سکیں گی۔

ماہرہ خان نے بھی مداحوں کو 14 اگست کی مبارکباد دی۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں معروف ملی نغمے کے بول شیئر کیے،  سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے۔

شان شاہد نے مداحوں کو مبارکباد دیتے ہوئے خود سے وعدہ کیا کہ وہ ہمیشہ اپنے وطن کی حفاظت کریں گے اور اس کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔

اداکار اظفر رحمن نے بھی پاکستانی پرچم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں امید ہے کہ پاکستانی ہمیشہ ایک مضبوط دیوار کی طرح ایک ساتھ کھڑے رہیں گے۔

ہمایوں سعید نے دعا کی کہ خدا ہمارے پیارے پاکستان کی ہمیشہ حفاظت کرے۔

فیصل قریشی نے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے مداحوں کو جشن آزادی مبارک کا پیغام دیا۔

 

محب مرزا نے اپنی ایک تصویر شیئر کرنے کے ساتھ انسٹاگرام پر ہیش ٹیگز کے ذریعے یوم آزادی کی مبارکباد مداحوں کو دی۔

گلوکار عمیر جسوال نے دعا کی کہ ہمارا پیارا وطن جگ جگ جیئے۔