جمشید جان محمد کا پاکستان کی پہلی تھری ڈی فلم شومین بنانے کا اعلان

Last Updated On 22 August,2019 12:05 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار جان محمد کے فرزند اور معروف ہدایتکار جمشید جان محمد نے پاکستان کی پہلی تھری ڈی فلم شومین بنانے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کے پروڈیوسر ظہیر انصاری اور جمشید جان محمد ہونگے، فلم کے سکرپٹ پر کام جاری ہے جبکہ فلم کی کاسٹنگ کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا۔ 

جمشید جان محمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی تاریخ کی پہلی تھری ڈی فلم بنانے کا پختہ ارادہ کر کے کام شروع کر دیا ہے امید ہے کہ اپنے مشن میں کامیاب رہوں گا، ماضی میں میری فلموں کو بہت عمدہ رسپانس ملا۔
 

Advertisement