قندیل بلوچ کیس: ڈی ایس پی عطیہ جعفری پر جرح مکمل

Last Updated On 21 September,2019 05:21 pm

ملتان: (دنیا نیوز) قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ماڈل کورٹ میں ہوئی، سماعت کے دوران ڈی ایس پی عطیہ جعفری عدالت میں پیش ہو گئیں۔

قندیل بلوچ قتل کیس میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر ڈی ایس پی عطیہ ناہید جعفری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ ماڈل کورٹ ملتان کی طرف سے بار بار طلبی کے نوٹس بھیجے گئے تاہم طلبی کے باوجود ڈی ایس پی عطیہ ناہید جعفری پیش نہیں ہوئیں جس پر ان جاری ہوئے تاہم آج سماعت کے دوران وہ عدالت میں پیش ہو گئیں۔

قندیل بلوچ کیس: بطور گواہ پیش نہ ہونے پر ڈی ایس پی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

دنیا نیوز کے مطابق قندیل بلوچ قتل کی سماعت ہوئی، ڈی ایس پی عطیہ جعفری عدالتی نوٹس کے بعد پیش ہو گئیں، ملزم وسیم کے وکیل سردار محبوب نے ڈی ایس پی عطیہ جعفری پر جرح مکمل کر لی۔

قندیل بلوچ قتل کیس: گواہان پولیس کو دیئے گئے بیانات سے منحرف

سماعت کے دوران ملزمان وسیم، مفتی عبدالقوی، عبدالباسط، حق نواز، ظفر عدالت میں پیش ہوئے۔ جبکہ ماڈل کورٹ نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مزید گواہوں کی شہادتوں کے لئے سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔