کوک سٹوڈیو: ابرار الحق کے پنجانی گانے 'بلو' کی دھوم

Last Updated On 26 October,2019 08:27 am

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹکٹ کٹاؤ لائن بناؤ، کنے کنے جانا اے بلو دے گھر، معروف گلوکار ابرار الحق کے گیت کے یہ بول تو 90 کے دہائی کے آخر اور 2000 کی دہائی کے اوائل میں شائد ہی کسی نے نا سنے ہوں، لیکن اب کوک سٹوڈیو کے 12 ویں سیزن میں اس گانے کو دوبارہ متعارف کروایا گیا ہے۔

اس گانے کو ایک مرتبہ دوبارہ کوک سٹوڈیو کے 12 ویں سیزن میں پاپ اور بھنگڑا موسیقی کے معروف گلوکار ابرار الحق نے ری میک کر کے گایا ہے۔ کوک سٹوڈیو کے 12 ویں سیزن میں اس گانے کا نشر ہونا تھا کہ ہیش ٹیگ  بلو  اور ہیش ٹیگ  کوک سٹوڈیو 12  ٹوئٹر پر مقبول ٹرینڈ بن گیا۔ ٹوئٹر صارفین نے اس گانے کے نشر ہوتے ہی اپنے جذبات، خیالات اور تبصروں کا آزادانہ اظہار کیا۔

جہاں ملک میں موسیقی کے دالدادہ افراد نے ماضی کے اس سپر ہٹ گیت کے ری میک اور ابرار الحق کو ہی یہ گانا گانے پر سراہا وہیں چند ٹوئٹر صارفین نے اسے اوریجنل ورژن سے تبدیل کرنے پر کوک سٹوڈیو پر تنقید بھی کی ہے۔

 مرزا حسن نامی ایک ٹویٹر صارف نے ابرار الحق کے بلو گیت کی تعریف کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ  رات کے اس وقت ابرار الحق کا یہ بلو گیت سن کر میرا تو بستر پر ہی بھنگڑا کرنے کو دل کر رہا ہے۔ 

جبکہ ایک ٹوئٹر صارف نے تو اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک نعرے کے انداز میں ٹوئیٹ کیا، کل بھی بلو زندہ تھی، آج بھی بلو زندہ ہے۔ 

ایک ٹوئٹر صارف جنھیں کوک سٹوڈیو کی جانب سے اس گانے کا ری میک پسند نہیں آیا انھوں نے اپنے خیالات کا اظہار کچھ اس طرح کرتے ہوئے لکھا کہ  کوک سٹوڈیو آپ کو ہمیشہ مایوس کرنے کے لیے موجود ہے۔