اداکار یاسر حسین اداکارہ اقرا عزیز کے غلام بننے کو تیار

Last Updated On 31 October,2019 11:49 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکار یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی اور منگیتر اقرا عزیز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اقرا کی زندگی میں بادشاہ نہیں بلکہ غلام ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ اقرا عزیز نے چند روز قبل سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ دلہن اور یاسر دولہا بنے ہوئے نظر آرہے تھے۔ 

اب یاسر نے کچھ تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں اور تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ایک ملکہ کی کہانی میں بادشاہ، بادشاہ نہیں غلام ہوتا ہے اور غلام حاضر ہے اقرا عزیز‘‘۔ اداکارہ نے جواب میں لکھا کہ ’’کاش میں لفظوں میں آپ سے جیت سکتی‘‘۔