اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین دلہن دلہا بن گئے

Last Updated On 31 October,2019 06:16 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز اور منگتیر یاسر حسین نے جب سے منگنی کی ہے کسی نہ کسی طرح تنقید کی زد میں آ جاتے ہیں، گزشتہ دنوں وہ امریکا میں سیر و تفریح سے لطف و ندوز ہو رہے تھے، انہوں نے اپنے سیر و تفریح کی چند تصاویر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر شیئرز کی جس پر دونوں تنقید کا نشانہ بن گئے۔

اب دونوں کی حیران کن خبر نے صارفین کو ششدر کر دیا ہے، دونوں کے فوٹو شوٹ وائرل ہو گیا ہے، اس میں دونوں دلہن اور دلہا بن گئے، اداکار یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی اور اقرا عزیز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اقرا کی زندگی میں بادشاہ نہیں بلکہ غلام ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اقراء عزیز اور یاسر حسین ایک مرتبہ پھر تنقید کی زد میں آ گئے

اقرا عزیز نے چند روز قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ دلہن اوریاسر حسین دلہا بنے ہوئے نظر آرہے تھے۔ تاہم یہ ان کی حقیقی شادی کی ویڈیو نہیں تھی بلکہ ایک برائیڈل شوٹ تھا اوراب یاسر حسین نے اسی فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔

تصاویر کے ساتھ یاسر حسین نے نہایت دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے اقراعزیز کو ملکہ اور خود کو ان کا غلام قرار دیا۔

انسٹا گرام پر یاسر حسین نے لکھا کہ ایک ملکہ کی کہانی میں بادشاہ، بادشاہ نہیں غلام ہوتا ہے اور غلام حاضر ہے اقرا عزیز۔‘‘

دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اقراعزیز نے یاسر حسین کے تبصرے پر نہایت محبت بھرا جواب دیتے ہوئے لکھا ’’کاش میں لفظوں میں آپ سے جیت سکتی‘‘۔

اقرا عزیز نے تصویر پر لکھا تھا کہ میں زندگی میں آج تک ایسے انسان سے نہیں ملی، جو اتنا ساتھ دینے والا ہو جتنا کہ تم ہو، ہمارے رشتے کو آفیشل ہونے تک کے دن گن رہی ہوں۔

اس کے بعد سے مداحوں کو ان دونوں کی شادی کا بے صبری سے انتظار ہے۔ تاہم یہ تصاویر ان دونوں کی شادی کی نہیں بلکہ ایک فوٹو شوٹ کی ہیں جو نامور ڈیزائنر علی ذیشان کے عروسی ملبوسات کے لیے کیا گیا۔