لاہور: (روزنامہ دنیا) گلوکارہ رابی پیرزادہ کے والد ہمایوں پیرزادہ نے بیٹی کی خود کشی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گلو کارہ رابی پیرزادہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیوز نے تہلکہ مچا دیا تھا، گزشتہ روز انہوں نے اپنی ایک زخمی حالت میں فوٹو گڈبائے کے پیغام کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس کے بعد ان کے خودکشی کرنے کی خبریں زیر گردش ہیں۔
گلوکارہ کے والد ہمایوں پیرزادہ نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رابی پیرزادہ بالکل ٹھیک ہے اور ایسی پھیلائی گئی تمام خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں۔