مریم نور اپنے کام سے مطمئن، بڑی سکرین پر آنے کیلئے تیار

Last Updated On 07 November,2019 03:14 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ مریم نور نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد بڑی سکرین پر نظر آئیں گی، ڈراموں کی مصروفیات کی وجہ سے کسی فلم میں کام کرنے کی حامی نہیں بھری تاہم ایک نئی فلم کے حوالے سے بات چیت فائنل ہونیوالی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مریم نورنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اداکاری کے حوالے سے اپنے کام سے مطمئن ہوں، میرے مداحوں کی تعداد میں روز بروزاضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ سیریل سویا میرانصیب اور ملال یار میں ثانوی حیثیت کے رول میں بھی میری اداکاری کو سراہا گیا ہے، فلم میں بھی اپنے کام سے نام بنانا چاہتی ہوں۔