اداکارہ ماہرہ خان کی ڈانس کرتی ویڈیو وائرل

Last Updated On 03 December,2019 10:47 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی کامیابی ترین اداکاراؤں میں سے ہوتا ہے، وہ سوشل میڈیا سمیت دیگر پلیٹ فارم پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر اور روز مرہ کی سرگرمیاں انسٹا گرام، ٹویٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں، اور ان کے مداح بھی ہر وقت ان کی کوئی نہ کوئی تصاویر اور سرگرمیاں دیکھنے کے لیے بیتاب رہتے ہیں، اب اس طرح کی ایک اور ماہرہ خان کی ویڈیو سامنے آئی ہے جسے ان کے مداح دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں۔

اداکارہ کی اپنی دوست کے ہمراہ فلم ’پرے ہٹ لَو‘ کے ایک گانے پر رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل موہ لیے۔اس ویڈیو کو ہزاروں مرتبہ ان کے مداح دیکھ چکے ہیں۔ 

اب یہی دیکھیں ! سوشل میڈیا پر ویڈیو زیر گردش ہے جسکے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ کسی شادی کی تقریب کی ہے اور مائرہ خان اپنی ایک دوست کے ہمراہ رقص کررہی ہیں، بیک گراؤنڈ میں فلم ’پرے ہٹ لوَ‘ کا گانا چل رہا ہے۔ ماہرہ خان اداکارہ کیساتھ کیساتھ ایک ماہر رقاصہ بھی ہیں جس کا اظہار اس چند منٹ کی ویڈیو میں بھی ہوجاتا ہے۔

ماہرہ خان نے چند منٹ کی ہی ویڈیو میں ڈانس کے ایسے خوبصورت اور دلکش اسٹیپس لیے کہ مداح تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ بہت عرصے بعد پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کو ایسی ہیروئن ملی ہیں جو خوبصورت اداکاری کیساتھ بہترین رقاص بھی ہے۔

Advertisement