منشا پاشا نے سماجی کارکن جبران ناصرکو اپنا جیون ساتھی چن لیا

Last Updated On 22 December,2019 11:40 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) آج منگنی ہوگی ،دونوں کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کو دعوت نامے ارسال

اداکارہ منشا پاشا نے سماجی کارکن جبران ناصر سے شادی کرنے کا اعلان کردیا، دونوں معروف شخصیات کی منگنی آج ہوگی جس کیلئے دعوت نامے جاری کر دئیے گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ نے گزشتہ روز اس راز سے پردہ اٹھایا کہ انہوں نے جبران ناصر کو اپنے جیون ساتھی کے طور پر چن لیا ہے ۔ جبران ناصر اور منشا پاشا کی منگنی کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں اوراس سلسلے میں آج تقریب کا اہتمام ہوگا ۔ آج ہونے والی منگنی کے دعوت نامے دونوں افراد کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں کو ارسال کئے جاچکے ہیں 

Advertisement