لاہور میں کلچرل فیسٹول، عجائب گھر میں بین الاقوامی فن کاروں کی تخلیقات کی نمائش

Last Updated On 31 January,2020 09:10 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں اپنی نوعیت کا مختلف کلچرل فیسٹول جاری ہے۔ منفرد ثقافتی نمائش کے دوران لاہور عجائب گھر میں بھی بین الاقوامی فن کاروں کے فن پارے رکھے گئے ہیں۔

لاہور بینالے کے عنوان سے شہر کے مختلف مقامات پر بین الاقوامی اور مقامی فنکاروں کی تخلیق کی گئی مختلف تخلیقات شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ عجائب گھر لاہور میں بھی یواے ای، فرانس اور ترکی سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والوں کی تخلیقات نے اہل ذوق کی بھرپور توجہ حاصل کر رکھی ہے۔

اِس حوالے سے اہم بات یہ بھی قرار دی جاسکتی ہے کہ عالمی فنکاروں کی پاکستان آمد سے ملک کے آرٹ لور ہونے کا پیغام پوری دنیا میں پہنچے گا۔ اس بینالے سے مقامی آرٹسٹوں کو بھی مشہور فنکاروں کے تجربات سے فائدہ اُٹھانے کا موقع مل رہا ہے۔ بلاشبہ تخیل اور تخلیق ایسا عمل ہے جس میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اُٹھانے کے بے شمار مواقع موجود ہوتے ہیں۔