یاسر نواز نے ڈائریکشن کا کام چھوڑدیا، ریسٹورنٹ کھول لیا

Last Updated On 15 February,2020 09:38 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے فلموں میں کامیابی کے باوجود ڈائریکشن کا کام چھوڑ کر کلفٹن میں کھانے کا ریسٹورنٹ کھول لیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈراموں کی ہدایتکاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا البتہ سال میں ایک فلم ضرور کروں گا۔ ٹی وی ڈراموں کی ہدایتکاری میں وقت بہت ضائع ہوتا ہے، اب ساری توجہ ریسٹورنٹ اور اداکاری پر ہوگی، میری پہچان بھی ایکٹنگ ہی ہے، اداکاری کی خاطر اپنا وزن حیرت انگیز طور پر کم کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی اپنے مستقبل کے بارے میں نہیں سوچا، ہوسکتا ہے پھر ڈائریکشن شروع کر دوں۔