کراچی: 6 منزلہ عمارت میں دراڑ پڑگئی، رہائشیوں کا خالی کرنے سے انکار

Last Updated On 14 February,2020 03:00 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے لیاری عثمان آباد میں 6 منزلہ عمارت میں دراڑ پڑگئی، بلڈنگ کے رہائشیوں نے عمارت کو خالی کرنے سے انکار کر دیا۔

کراچی کے علاقے لیاری عثمان آباد میں 6 منزلہ عمارت میں دراڑ پڑنے کے باجود رہائشیوں نے عمارت کو خالی کرنے سے انکار کر دیا۔ عمارت میں 11 گھر موجود ہیں، عمارت کو تاحال خالی نہیں کرایا جاسکا، اہل علاقہ کے مطابق عمارت 6 سال قبل تعمیر ہوئی تھی، سینئر ڈائریکٹر علی مہدی نے کہا ہے کہ عمارت خالی نہ ہوئی تو بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔

 

Advertisement