اداکارہ صبا قمر کی ’ناگن‘ ڈانس کرتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Last Updated On 05 March,2020 11:49 pm

لاہور: (ویب ڈیسک)5 اپریل 1984ء کو پیدا ہونے والی صبا قمر ایک زبردست اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ٹیلی ویژن کی اچھی میزبان بھی ہیں۔ ان کا شمار پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ پیسے لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کی ڈانس کرتی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ صباقمر اکثر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی رہتی ہے اب ان کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ گانے پر رقص کرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبا قمر نے کالے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور بیرون ملک کسی گاڑی میں موجود گانے ’ناگن‘ پر ڈانس کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ حرا مانی کی بھارتی گانے اور نیلم منیر کی مشہور ترین گانے ’میرے رشک قمر‘ پر رقص کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسے انہوں نے دوستوں کا مذاق قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ اداکارہ صبا قمر نے نجی ٹی وی کے ڈرامے ’چیخ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، ڈرامے میں ان کے ہمراہ بلال عباس نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے ’چیخ‘ کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی، صبا قمر ڈرامے میں اپنی دوست اشنا شاہ کے قتل پر ان کے والدین کو انصاف دلاتی ہوئی نظر آئی تھیں۔

واضح رہے کہ صبا قمر 1984ء کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئیں، اداکارہ متعدد ایوارڈز بھی جیت چکی ہیں، لکس ایوارڈز، نجی ٹی وی کی طرف سے بھی ایوارڈز حاصل کر چکی ہیں اس کے ساتھ ملک کے سب سے دو بڑے اعزازات بھی حاصل کر چکی ہیں، ان اعزازات میں وہ 2012ء میں تمغہ امتیاز حاصل کر چکی ہیں جبکہ 2016ء میں انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

صبا قمر بالی ووڈ کے ساتھ پاکستان کی متعدد فلموں اور ڈراموں میں کام کر چکی ہیں اور اکثر اوقات اپنی تصاویر اور روزہ مرہ کی زندگی کو سوشل میڈیا خاص کر ٹویٹر اور انسٹا گرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ان کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے، جبکہ ٹویٹر پر بھی ان کے چاہنے والوں کی تعداد کسی سے کم نہیں۔

اپنے کیریئر بنانے کے لیے اداکارہ صبا قمر نے گوجرانوالہ سے لاہور کا رُخ کیا، یہ رُخ اس وقت ہوا جب ان کے والد اوائل عمری میں ہی انتقال کر گئے تھے۔ ابتدائی تعلیم گوجرانوالہ سے حاصل کی۔ تاہم وہ اپنی مزید تعلیم اپنے مصروف ترین شیڈول کی وجہ سے جاری نہ رکھ سکی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ صبا قمر نے اپنے کیریئر کا آغاز 2004ء میں کیا، انہوں نے میزبانی سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، 16 سال قبل انہوں نے اپنا کیریئر ایک ٹی وی شو ’میں عورت ہوں‘ سے کیا۔

اداکارہ اس وقت کراچی میں رہتی ہیں، ان کا شمار پاکستان کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، شہر قائد میں رہنے والی کی سب سے بڑی وجہ وہاں پر معاشی کے ساتھ ساتھ ڈرامہ انڈسٹری کا حب ہونا بھی ہے۔