گھر میں آتشزدگی، اداکار عبدالقادر قریشی جھلس کر شدید زخمی

Last Updated On 05 March,2020 12:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اداکار عبدالقادر قریشی اپنے گھر میں آگ لگ جانے کے باعث جھلس گئے ، ان کا چہرہ اور بدن آگ سے متاثر ہوا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی وی ،سٹیج اور فلم کے اداکار عبدالقادر قریشی کے گھر گزشتہ روز آگ بھڑک اٹھی جس سے اداکار کا چہرہ اور بدن جھلس گیا، انہیں سول ہسپتال میں داخل کرا دیا گیاجہاں ان کا علاج جاری ہے۔

آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ۔عبدالقادر قریشی اس وقت کئی ٹی وی ڈرامہ سیریلز میں کام کررہے ہیں اوران کے جھلس جانے کے باعث کئی ڈراموں کی ریکارڈنگ کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔