ن لیگ کے سینیئر رہنماؤں کا وفد آج کراچی پہنچے گا، ایم کیو ایم سے ملاقات شیڈول

Last Updated On 05 March,2020 11:26 am

کراچی: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں پر مشتمل وفد آج کراچی پہنچے گا، لیگی رہنماؤں کی ایم کیو ایم کنوینر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات بھی شیڈول ہے۔

ن لیگ کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مریم اورنگزیب وفد کا حصہ ہیں۔ لیگی رہنماوں کے مطابق تنظیمی دورے پر وفد کراچی آ رہا ہے، رہنما ریلی کی صورت میں ایئرپورٹ سے مزارقائد جائیں گے جہاں وہ بابائے قوم کی قبر پر فاتحہ خوانی کرینگے۔

ن لیگی رہنما 3 بجے ایم کیو ایم بہادرآباد مرکز بھی جائیں گے، رہنماوں کی متحدہ کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور دیگر سے ملاقات ہوگی، موجودہ سیاسی صورتحال میں متحدہ اور ن لیگ ملاقات اہمیت کی حامل ہے۔