ساہیوال کے تھیٹر میں فائرنگ، سٹیج اداکارہ علیشا عرف روپ چودھری قتل

Last Updated On 07 March,2020 10:27 pm

ساہیوال: (دنیا نیوز) ساہیوال میں شوہر نے اپنی بیوی سٹیج اداکارہ علیشا عرف روپ چودھری کو قتل کر کے خودکشی کرلی۔

نجی ٹھیٹر میں ڈرامہ چل رہا تھا، جیسے ہی اداکارہ علیشا عرف روپ چودھری پر فارم کرنے سٹیج پر آئی تو ہال میں موجود اداکارہ کے شوہر ہاشم نے فائرنگ کر دی جس کی آواز سنتے ہی شائقین میں بھگدڑ مچ گئی۔

سٹیج اداکارہ علیشا عرف روپ چودھری کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس واقعے نے ٹھیٹر میں اسلحہ کی موجودگی اور سیکیورٹی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔