اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں دو روزہ لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

Last Updated On 15 March,2020 01:41 pm

بہاولپور: (دنیا نیوز) بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی میں دو روزہ لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد طلباء اور شہریوں کو تفریحی مواقع اور کلچر سے روشناس کرانا تھا۔

اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور میں سجا کلچرل اینڈ لیٹریری فیسٹول، فیسٹول میں موجود ہینڈی کرافٹ بازار طالبات کو خوب بھائے، مقامی ہینڈی کرافٹ کے ساتھ ساتھ کتابوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے بھی مختلف کتابوں کے سٹال لگائے گئے۔

فیسٹول میں یونیورسٹی طلباء و طالبات سمیت عام شہریوں نے بھی خوب انجوائے کیا، طلباء و طالبات کہتے ہیں اس طرح کے ایونٹس ہمیں اپنے کلچر اور ثقافت کے نہ صرف قریب کرتے ہیں بلکہ مقامی کلچر کی پرموشن کا بھی سبب بنتے ہیں۔