آئندہ الیکشن پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے لڑیں گے: ناراض لیگی ارکان

آئندہ الیکشن پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے لڑیں گے: ناراض لیگی ارکان

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے 6 ارکان نے وزیر اعلی سے ملاقات میں آئندہ انتخاب بھی پی ٹی آئی سے لڑنے کی یقین دہانی کرائی، مسلم لیگ ن کے مزید ارکان بھی وزیراعلی پنجاب سے رابطے میں ہیں۔ ناراض ارکان نے فیصلہ کیا کہ اب مسلم لیگ ن کے ساتھ نہیں چلیں گے، صرف لیگل کور مسلم لیگ ن کا رہے گا۔ مسلم لیگ ن کو کسی ووٹنگ میں ان ارکان کا ووٹ نہیں ملے گا۔

خیال رہے مجموعی طور پر اب تک وزیراعلی سے 15 ارکان انفرادی اور اجتماعی طورپر مل چکے ہیں، 6 ارکان کی وزیراعلی ملاقات ریکارڈ پر آچکی جبکہ 9 ارکان کا مناسب وقت پر اعلان ہوگا۔