لاہور: (دنیا نیوز) گلوکار علی ظفر نے اپنی ’’حمد ‘‘سوشل میڈیا پر شیئر کر دی اور اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آئیے ہم رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے کے اصل جوہر سے مربوط ہوں۔
علی ظفر نے کہا کہ ایک گہری سطح پر اپنے خالق حقیقی سے جڑیں، اپنے عمل اور لفظوں سے اپنے روح کو پاک کریں۔ اس رحمتوں والے مہینے میں اچھے اور نیک کام کریں اور دوسروں کی مدد کریں۔
Faith can move mountains. That’s my personal belief. Hamd-o-Naat I New Hamd & Naat Of Ramzan 2019/1440 From Ali Z... https://t.co/sy6Te86xIZ.
— Ali Zafar (@AliZafarsays) April 26, 2020
انہوں نے کہا عبادات کرکے ڈھیروں دعائیں مانگیں؎، اللہ اپنی خاص رحمتیں اور برکتیں نازل کریں گے۔ اس مقدس مہینے کی بدولت کورونا وائرس سے بنے حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔