سونیا حسین کی چپ چاپ مستحقین کو راشن فراہم کرنے کی تلقین

Last Updated On 15 May,2020 11:22 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ سونیا حسین نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ مشکل معاشی حالات میں مستحقین کی اس طرح مدد کریں کہ ان کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ سونیا حسین نے مستحق لوگوں کی مدد کرنے کیلئے راشن بیگز تیار کر لئے، انہوں نے سوشل میڈیا پر راشن بیگز کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کے نام پیغام میں لکھا کہ یہ وقت صاحبِ استطاعت لوگوں کیلئے بہترین موقع ہے کہ وہ حقدار لوگوں کی مدد کریں، راشن تقسیم کرتے وقت اِس بات کا خیال رکھیں کہ کسی کی عزت نفس آپ کی وجہ سے مجروح نہ ہو۔

انہوں نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہ کام چُپ چاپ بھی کرسکتے ہیں، یہ موجودہ حالات میں چھائی مایوسی ختم کرنے کا بہترین طریقہ ہے، میں نے اپنا کام کرلیا ہے اب آپ کو بھی اپنا حق ادا کرنا ہے۔
 

Advertisement