دعا کریں اللہ تعالیٰ جلد ا ز جلد مشکل گھڑی سے نکال دے: نمرہ خان

Last Updated On 15 May,2020 08:32 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ نمرہ خان نے کہا ہے کہ جتنا ہوسکے اللّہ تعالیٰ سے دُعا کیجئے کہ وہ ہمیں جلد از جلد اِس مشکل گھڑی سے نکال دے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری اپنے پیغام کے ساتھ نمرہ خان نے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں اداکارہ کے ہاتھ میں ’قرآن پاک‘ پکڑا ہوا ہے۔

اِس خوبصورت تصویر کے ساتھ اداکارہ نے اپنے مداحوں سے کہا کہ رمضان المبارک کے اِس آخری عشرے میں اللّہ تعالیٰ سے گناہوں کی بخشش کی دُعا کیجئے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ بے شک وہ معاف کرنے والا ہے اور وہ ہمارے گناہوں اور ہماری غلطیوں کو بخش دے گا آمین۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر کے ہمراہ کچھ تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھیں۔

اِن تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا تھا کہ اِس زندگی میں صرف ایک ہی خوش ہے اور وہ یہ ہے کہ کسی سے پیار کرنا اور کسی کی محبت بننا۔

واضح رہے کہ اداکارہ نمرہ خان نے گزشتہ ماہ لاک ڈاؤن کے دوران لندن کے ایک پولیس آفیسر راجا افتخار اعظم سے نکاح کیا ہے۔
 

Advertisement