کورونا وائرس کے باعث میں اور وسیم اکرم رواں سال عید گھر پر منائیں گے: شنیرا اکرم

Last Updated On 15 May,2020 06:39 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے عوام سے ایک مرتبہ پھر اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق عوام سمجھداری کا مظاہرہ کریں اور گھروں پر ہی رہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ کسی کو مدافعتی نظام کو چلینج دے کر عید منانے کی ضرورت نہیں ہے، جولوگ قرنطینہ میں ہیں جب وہ گھر سے باہر جا کر دیگر سے ملاقاتیں کریں گے تو وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے اور وہ وائرس کو خود اپنے گھر لے آئیں گے، عوام خود سے سمجھ داری کا مظاہرہ کریں اور اپنے گھر پر ہی رہیں۔

ایک اور ٹویٹ میں شنیرا اکرم نے لکھا کہ میرے خاوند ویسے تو مکمل صحت یاب ہیں مگر وہ ذیابیطس کے مرض کا شکار ہیں، ہم رواں سال اکیلے عید منائیں گے، کیا آپ بھی ایسے ہی عید منائیں گے؟۔

یہ بھی پڑھیں: لوگوں کا رویہ دیکھ کر مجھے رونا آ رہا ہے: شنیرا اکرم

وسیم اکرم کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا کہ میں آپ کی بیوی اور زندگی کا ساتھی ہونے کے ناطے آپ کو خطرے میں ڈالنے کا ذمہ دار نہیں بنوں گی! میں آپ کو ایسا کرنے سے بہت پیار کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرح پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کی اہلیہ نے بھی ملک میں بڑھتے ہوئے رش کے باعث مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی شنیرا اکرم اہلیہ شنیرا اکرم کا کہنا تھا کہ اس ملک (پاکستان) میں لوگوں کا رویہ دیکھ کر مجھے رونا آ رہا ہے۔ لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کے بعد پاکستانی عوام نے سماجی فاصلہ رکھنا چھوڑ دیا ہے۔ سڑکوں پر ٹریفک بلاک کی ویڈیوز دیکھی ہیں، سینکڑوں کی تعداد میں لوگ بغیر ماسک کے گنجان سڑکوں اور مارکیٹوں میں نظر آ رہے ہیں۔
 

Advertisement