لاہور: (ویب ڈیسک) ملک میں لاک ڈاؤن کی نرمی کے بعد عوام کی طرف سے احتیاط نہ کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ اس ملک (پاکستان) میں لوگوں کا رویہ دیکھ کر مجھے رونا آ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں بھر میں کورونا وائرس کے بعد وفاقی حکومت سمیت صوبائی حکومتوں کی طرف سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے جس کے بعد عوام کی طرف سے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے باعث صرف ایک روز کے دوران پاکستان میں دو ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس صورتحال نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو پریشان کر دیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے عندیہ دیا ہے کہ اگر صورتحال مزید خراب ہوئی تو جلد لاک ڈاؤن کی طرف واپس جا سکتے ہیں۔ عوام کو ہرحال میں سماجی فاصلہ اور اپنا خیال رکھنا ہو گا۔
وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرح پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کی اہلیہ نے بھی ملک میں بڑھتے ہوئے رش کے باعث مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی شنیرا اکرم نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کے بعد پاکستانی عوام نے سماجی فاصلہ رکھنا چھوڑ دیا ہے۔
Seeing footage of traffic blocked roads, congested streets and market places and hundreds of people without even a mask on. This country makes me want to cry
— Shaniera Akram (@iamShaniera) May 12, 2020
ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ سڑکوں پر ٹریفک بلاک کی ویڈیوز دیکھی ہیں، سینکڑوں کی تعداد میں لوگ بغیر ماسک کے گنجان سڑکوں اور مارکیٹوں میں نظر آ رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اس ملک (پاکستان) کی حالت کو دیکھ کر مجھے رونا آ رہا ہے۔
ٹویٹر پر ٹویٹ کرنے کے بعد ان کے مداحوں نے بھی ملتے جلتے رد عمل کا اظہار کیا۔
Its Pakistan where people are not much aware of seriousness of this virus , countries likes US and some other devlope countries where the have mostly educated people, you will see people doing the same . No one take it serious anymore which is sad .
— Jahangir Ahmed (@Jahangi13967996) May 12, 2020
Same are my feelings.. Though you are a positive addition to pakistan.. Stay blessed. A video message by you will atleast stimulate some women to stay at home.
— Asrar Asghar (@Asrar_Asghar) May 12, 2020
Welcome to Pakistan... How can any country defeat this country while people are watching in eyes of death?
— Waqas Sajid (@Prince86707690) May 12, 2020
The whole world is easing their lockdown. The problem is not the govt in Pak its the people! They are irresponsible, inconsiderate and have no sense of civic duties. If you don t believe me, come to the Pakistani grocery stories in the developed countries and see it for yourself!
— Glitteratzikin (@Glitteratzikin1) May 12, 2020