پرائمری ہیلتھ سسٹم کا متبادل ٹیلی میڈیسن نظام ہے: مصطفیٰ کمال

Published On 06 January,2026 06:43 pm

اسلام آباد:(دنیانیوز) وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پرائمری ہیلتھ سسٹم کا متبادل ٹیلی میڈیسن نظام ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں مصطفیٰ کمال کا تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صحت کےشعبےکی بہتری کےلیےاقدامات کررہےہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پرائمری ہیلتھ سسٹم کا متبادل ٹیلی میڈیسن سسٹم ہے،اسلام آباد کےگوکینہ گاؤں میں ٹیلی میڈیسن پراجیکٹ کا باقاعدہ آغازہوگیا۔

وفاقی وزیرِ صحت کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کے6 اور کراچی کے4مقامات پرٹیلی میڈیسن سسٹم نصب کر رہے ہیں، ٹیلی میڈیسن سسٹم وفاقی بنیادی صحت مراکزمیں شروع کر دیا، ٹیلی میڈیسن سسٹم شعبہ صحت میں خاموش انقلاب ہے۔