ممکنہ مارچ کیلئے کنٹینر کی تیاری کی خبریں بے بنیاد ہیں: بیرسٹر گوہر

ممکنہ مارچ کیلئے کنٹینر کی تیاری کی خبریں بے بنیاد ہیں: بیرسٹر گوہر

وفاقی دارالحکومت میں نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کا اختیار محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دیا ہے، ان دونوں شخصیات کی صوابدید ہے کہ وہ آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیں۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ کل اسلام آباد کی 300 یونین کونسل سمیت ہر جگہ لوگوں نے پہیہ جام ہڑتال کامیاب کی، اگر ہمارے لئے سارے دروازے بند کئے جاتے ہیں تو پھرعوام کچھ نہ کچھ تو کریں گے۔