بانی پی ٹی آئی کو ترکیہ کی دعوت بارے خبریں بے بنیاد نکلیں

بانی پی ٹی آئی کو ترکیہ کی دعوت بارے خبریں بے بنیاد نکلیں

حکومت نے ایسی خبروں اور بیانات کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایسا کوئی معاملہ موجود نہیں ہے اور عمران خان خود بھی پاکستان سے باہر جانے کے لیے تیار نہیں۔

قبل ازیں سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا تھا کہ ترک صدر طیب اردوان نے عمران خان کو ترکیہ آنے کی آفر دی ہے، جبہ اانہوں نے یہ بھی کہا کہ بڑے مسائل حل کرنے کے لیے یہ مسئلہ حل ہونا ضروری ہے، دہشتگردی اور معیشت کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لیے سیاسی تصفیہ ضروری ہے۔

مشاہد حسین سید کا یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ سیاست میں کوئی چیز ناممکن نہیں، نومبر 2024 میں عمران خان کی رہائی کا فیصلہ بھی ہوا تھا لیکن ان کے نادان دوستوں نے موقع کو سبوتاژ کر دیا۔