بھارت میں انتخابی فہرستوں پر تنازع شدت اختیار کر گیا، نئی دہلی میں بڑا احتجاج

بھارت میں انتخابی فہرستوں پر تنازع شدت اختیار کر گیا، نئی دہلی میں بڑا احتجاج

معروف عالمی جریدہ گالف نیوز اورالجریزہ ٹی وی کے مطابق راہول گاندھی کی قیادت میں ہزاروں مظاہرین نے نئی دہلی میں احتجاج کیا اور چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

مظاہرین نے الیکشن کمیشن حکام کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور احتجاج کرتے ہوئے رام لیلا میدان کی جانب مارچ کیا۔

گالف نیوز کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کیلئے انتخابی فہرستوں میں ردوبدل کیا، نوجوانوں کی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی نے بھی ووٹر فہرستوں کے تنازع پر اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کی حمایت کر دی۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ووٹر فہرستوں سے ناموں کا اخراج محض انتظامی معاملہ نہیں بلکہ شہریوں کے حق رائے دہی اور بھارت کے جمہوری نظام کی شفافیت پر بڑا سوال ہے۔