ڈیموکریٹ امیدوار عبدل السید نے ووٹرز کو متحرک کرنے کیلئے انتخابی مہم تیز کر دی

ڈیموکریٹ امیدوار عبدل السید نے ووٹرز کو متحرک کرنے کیلئے انتخابی مہم تیز کر دی

عبدل السید کی سابق حریف ہیلی اسٹیونز کی جانب سے ریپبلکن امیدوار مائیک راجرز کی حمایت کے اعلان کو ریپبلکنز اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں، السید نے ڈیموکریٹک پرائمری انتخابات میں اسٹیونز کو 14 ہزار ووٹوں سے شکست دی تھی۔

اس مقابلے کے دوران اسرائیل اور غزہ جنگ سے متعلق پالیسیوں پر دونوں امیدواروں کے درمیان اختلافات سامنے آئے تھے، اسٹیونز کی جانب سے ریپبلکن امیدوار کی حمایت کے بعد عبدل السید کی انتخابی مہم نے 24 لاکھ ڈالر کے عطیات جمع کیے، جو مہم کے دوران ایک دن میں حاصل ہونے والی سب سے بڑی رقم ہے۔

ریاستی ڈیموکریٹک پارٹی کے مطابق اس اعلان کے بعد انتخابی مہم میں رضاکاروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا اور بڑی تعداد میں لوگ گھر گھر جا کر ووٹرز سے رابطے کیلئے انتخابی دفاتر پہنچے۔

مشی گن ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ کرٹس ہرٹل نے کہا کہ ان کے خیال میں اس پیش رفت سے انتخابی نتائج تبدیل نہیں ہوں گے بلکہ اس سے ڈیموکریٹ ووٹرز مزید متحرک ہوں گے۔