دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) وسط مدتی انتخابات کیلئے امریکا میں قبل از وقت ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد انتخابی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں سال ابتدائی ووٹنگ کی شرح 2022ء کے وسط مدتی انتخابات کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ رہی۔
سی این این کی جانب سے جمع کیے گئے انتخابی ڈیٹا کے مطابق اس مرتبہ قبل از وقت ووٹ ڈالنے والے شہریوں میں ڈیموکریٹ ووٹرز کا تناسب گزشتہ وسط مدتی انتخابات کے مقابلے میں زیادہ ہے، سفید فام ووٹرز کی شرح کم رہی۔
اعداد و شمار سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے والے شہریوں میں اب بھی ڈیموکریٹس کی تعداد زیادہ ہے تاہم مجموعی ووٹرز میں ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے والوں کا حصہ کم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
ڈیموکریٹ ووٹرز کی بڑی تعداد نے ڈاک کے بجائے پولنگ اسٹیشنز پر خود جا کر قبل از وقت ووٹ ڈالنے کو ترجیح دی۔
رپورٹ کے مطابق ابتدائی ووٹنگ کے رجحانات ڈیموکریٹس کیلئے سازگار انتخابی ماحول کی نشاندہی کرتے ہیں، مختلف انتخابی سروے، پارٹی پرائمری انتخابات میں ووٹرز کی شرکت اور ضمنی انتخابات کے نتائج بھی ڈیموکریٹس کیلئے بہتر رجحانات ظاہر کر رہے ہیں۔